دہلی میں حادثہ: گودام کی دیوار منہدم، 5 افراد کی موت، کئی افراد ملبہ میں دبے

دہلی پولیس نے بتایا کہ 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کچھ افراد کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے علی پور سے ایک دردناک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ایک گودام میں دیوار گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملبے میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کچھ افراد کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ انہیں چوہان دھرمکانتا کے قریب بکولی گاؤں میں تقریباً 12.40 بجے اس واقعہ کے بارے میں کال موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر چار فائر ٹینڈروں کو کام میں لگا دیا گیا۔


فائر بریگیڈ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ "اب تک ہم نے جائے حادثہ سے چار افراد کو بچا لیا ہے۔ تاہم اب بھی 10 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔" چاروں زخمیوں کو فوری طور پر راجہ ہریش چند اسپتال لے جایا گیا۔

دیوار گرنے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر لوگوں کی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔ مقامی پولیس نے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رکھنے کے لیے ایک گھیرا قائم کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔