روسی ایس-400 میزائل کے ہندوستان پہنچنے کا راستہ صاف، امریکی پابندیوں سے نجات

ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز رو کھنہ نے بائیڈن انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ پابندیوں میں نرمی کے ذریعے چین جیسے جارح ممالک کو روکنے میں ہندوستان کی مدد کرے

روسی میزائل نظام ایس-400
روسی میزائل نظام ایس-400
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: روس سے ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ہندوستان کو اب امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا ہوگا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے صوتی ووٹ کے ذریعے ’سی اے اے ٹی ایس اے‘ قانون میں ترمیم کو منظوری دی، جس کے بعد ہندوستان کے روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

رپورت کے مطابق ہندوستان کو ان پابندیوں سے اس لئے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ چین کی جارحیت کا مقابلہ کر سکے۔ اس قانون میں ترمیم کو جمعرات کے روز منظوری دی گئی۔ ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز رو کھنہ نے بائیڈن انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ پابندیوں میں نرمی کے ذریعے چین جیسے جارح ممالک کو روکنے میں ہندوستان کی مدد کرے۔


کیلیفورنیا کے 17 ویں پارلیمانی ڈسٹرکٹ سے امریکی نمائندے رو کھنہ نے کہا، "چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر امریکہ کو ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انڈیا کاکس کے نائب صدر کی حیثیت سے میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر کام کرتا رہا ہوں کہ ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر اپنی حفاظت کر سکے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’یہ ترمیم بہت اہم ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اسے پارٹی لائن سے بالاتر ہو کر امریکی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔ یہ قانون 2017 میں لایا گیا تھا اور اس میں ایسے کسی بھی ملک پر پابندی لگانے کی دفعات موجود ہیں جو روسی اسلحہ اور انٹیلی جنس کے شعبے میں سودا کرتا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔