سعودی عرب کی فضائی حدود اسرائیل سمیت دنیا کی تمام ایئرلائنز کے لیے کھول دی گئی

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ دنیا کی تمام ایئر لائنز سعودی سول ایوی ایشن کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ملک کی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں

جی اے سی اے
جی اے سی اے
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ دنیا کی تمام ایئر لائنز سعودی سول ایوی ایشن کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ملک کی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’تمام طیارے جو اوور فلائنگ کے لیے اتھارٹی کی شرائط کو پورا کرتے ہیں‘ کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔‘

ریاض کی جانب سے اوپن اسکائی پالیسی کے اعلان کا مطلب ایشیا سے اسرائیل کے لیے مختصر پروازیں شروع ہوں گی، کیونکہ ان راستوں پر خدمات انجام دینے والی ایئر لائنز کو اب اسرائیل کے راستے سعودی عرب کے گرد طویل چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ریاستہائے متحدہ کے صدر جو بائیڈن، جو ایک علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کے روز اسرائیل سے مملکت کا دورہ کرنے والے ہیں، انہوں نے سعودی عرب کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔


تاہم اتھارٹی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حکم کب سے نافذ عمل ہو گا۔ سعودی اتھارٹی نے بیان میں مزید میں کہا کہ یہ فیصلہ مملکت کی ’1944 کے شکاگو کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی خواہش کے نتیجے میں کیا گیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی فضائی نیوی گیشن کے لیے استعمال ہونے والے تمام سول طیاروں کے درمیان غیر امتیازی سلوک کی شرط رکھی گئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے تینوں براعظموں کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فضائی رابطوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jul 2022, 1:40 PM