ریلوے کی لاپرواہی سے حادثہ، بارش کے درمیان کھمبے میں آیا کرنٹ، خاتون ہلاک

اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے خاتون نے سہارا لینے کے لیے بجلی کے کھمبے کو پکڑ لیا۔ اس دوران خاتون کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور خاتون نیچے گر گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ دراصل جب خاتون اسٹیشن جا رہی تھی تو بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا تھا۔ راستے میں بھرے پانی سے بچنے کے لیے خاتون نے بجلی کے کھمبے کا سہارا لیا تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔ آس پاس کے لوگ فوری طور پر خاتون کو اسپتال لے گئے، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ریلوے کے ساتھ ساتھ پولیس بھی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق دہلی کے پریت وہار کی رہنے والی ساکشی آہوجا نامی خاتون صبح تقریباً 5.30 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔ خاتون کے ساتھ دو دیگر خواتین اور 3 بچے بھی تھے۔ ساکشی کو شتابدی ٹرین سے بھوپال جانا تھا۔ رات سے موسلادھار بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے اسٹیشن کے اطراف پانی بھرا ہوا تھا۔


اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے خاتون نے سہارا لینے کے لیے بجلی کے کھمبے کو پکڑ لیا۔ اس دوران خاتون کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور خاتون نیچے گر گئی۔ آس پاس موجود لوگوں نے دیکھا تو خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے احتیاط برتتے ہوئے خاتون کو ستون سے الگ کیا اور اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ خاتون نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کھمبے پر بجلی کی تاریں کھلی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ آ گیا۔ راستے سے نکلتے ہوئے خاتون نے کھمبے کو چھوا تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ریلوے کے ساتھ پولیس بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ کس کی لاپرواہی تھی۔ اطلاع کے بعد فرانسک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، کیس کی تفتیش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔