عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس کی گاڑی روک کر حملہ! مقدمہ درج

دہلی کے مصطفی آباد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ گاڑی میں ان کا بیٹا اور دو بیٹیاں بیٹھی ہوئی تھیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس کی فائل تصویر/ Getty Images
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس کی فائل تصویر/ Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے مصطفی آباد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبل حاجی یونس نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ غیر سماجی عناصر نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت حملہ کیا گیا، گاڑی میں ان کا بیٹا اور دو بیٹیاں بیٹھی ہوئی تھیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حاجی یونس نے لکھا کہ ’’کچھ غیر سماجی عناصر نے میری گاڑی پر حملہ کیا ہے، جس میں میرا بیٹا اور بیٹیاں موجود تھیں۔ سفید رنگ کی اسکارپیو پر سوار نشہ میں دھت پانچ نوجوانوں نے میری گاڑی کو روکا اور اہل خانہ سے بدسلوکی کی۔ پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعات 341، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔


دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 24 تاریخ کی رات شاستری پارک علاقہ کی ہے۔ حاجی یونس کی گاڑی میں ان کا بیٹا محمد انس موجود تھا، جس کی ایک اسکارپیو گاڑی میں بیٹھے کچھ نوجوان سے بحث ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار نوئیڈا کے پتہ پر رجسٹرڈ ہے۔ ان نوجوانوں کی شناخت کر کے جلد پوچھ گچھ کی جائے گی۔

رکن اسمبلی کی گاڑی میں بیٹھے ان کے بیٹے نے تو تو میں میں کے دوران ویڈیو بنائی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ محمد انس کے ساتھ اس کی دو چھوٹی بہنیں بھی گاڑی میں موجود ہیں اور وہ لگاتار پولیس کو کال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ انس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ان پر نوئیڈا میں پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔