سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی عالمی برادری سے مدد کی درخواست

سیلاب کی قدرتی آفات سے گھرے پاکستان نے بچاؤ، راحت اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور غیر ملکی پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے

پاکستان میں سیلاب / Getty Images
پاکستان میں سیلاب / Getty Images
user

یو این آئی

اسلام آباد: سیلاب کی قدرتی آفات سے گھرے پاکستان نے بچاؤ، راحت اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور غیر ملکی پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور مہاجر پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر علوی نے ایک بیان میں کہا کہ نمایاں طورپر انسان دوستی کے ذریعے ماضی میں بھی تعاون دینے والے پاکستانی ایک بار پھر آگے آئیں گے اورحکومت و دیگر متعلقہ اداروں کے بچاؤ اور امدادی کوششوں میں تعاون کرنے کے لئے نقد اوردیگر ذرائع سے دل کھول مددکریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے متاثرہ لوگوں کوان کی زندگی کی تعمیر نو میں مدد کے لئے، منظم اور نظم وضبط کے ساتھ حکومت کی طرف سے قائم کردہ یا حمایت یافتہ رسمی چینلز کے ذریعے شناخت شدہ ضروری اشیاء کوعطیہ کرنے کی ترغیب دی۔


صدر نے بین الاقوامی برادری سے متعلقہ حکومتی اداروں کو بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے میں مدد کے لئے اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور ضروری مشینری فراہم کرنے کی اپیل کی، جس سے حکومتی ایجنسیوں کو ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے بڑے کام سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کے لیے 15 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں خیبرپختونخوا میں 42 اور سندھ میں 9 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں جبکہ سیکڑوں مکانات تباہ اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی، گیس اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔