ملک میں تبدیلی کی لہر، عوام مودی حکومت سے تنگ آ چکے: پائلٹ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں آج تبدیلی کی لہر ہے اور لوگ مودی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

نینی تال: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں آج تبدیلی کی لہر ہے اور لوگ مودی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

پائلٹ آج ہلدوانی میں کانگریس امیدوار پرکاش جوشی کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ سچن پائلٹ پرکاش جوشی کے ہمراہ میٹنگ کے مقام پر پہنچے۔ وہ خود گاڑی چلا رہے تھے۔ اس دوران پرکاش جوشی اور ایم ایل اے سمیت ہردیش ان کے ساتھ تھے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے راج سے تنگ آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ ریاست میں بھی تبدیلی کا ماحول ہے۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہب اور ذات کے نام پر سیاست کرتی ہے اور اسی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ عوام بی جے پی کی سازش کو پہچان چکے ہیں۔ عوام بی جے پی کے جال میں پھنسنے والے نہیں ہیں۔


انہوں نے مہنگائی اور روزگار کے مسائل پر بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان مسائل پر بات کرنے سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں لیڈروں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

پائلٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو ختم کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ اس لیے عوام نے تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس الیکشن لڑ رہی ہے اور بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا ماحول ہے اور تبدیلی آئے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔