خلیج بنگال میں بنا گہرا دباؤ گردابی طوفان ’مدھیلی‘ میں تبدیل، آج شب بنگلہ دیشی ساحل سے ٹکرانے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گردابی طوفانی مدھیلی 17 نومبر کی شب یا پھر 18 نومبر کی صبح بنگلہ دیش کی ساحل سے ٹکرائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

خلیج بنگال میں تیار گہرے دباؤ نے جمعہ کے روز گردابی طوفان کی شکل اختیار کر لیا ہے۔ اس گردابی طوفان کو ’مدھیلی‘ نام دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ طوفان اب سندر بن سے ہوتے ہوئے بنگلہ دیش کی ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس گردابی طوفان کے اثر سے ہندوستان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب یہ گردابی طوفان بنگلہ دیش کی ساحل سے ٹکرائے گا تو اس دوران 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے جو جانکاری دی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ گردابی طوفان مدھیلی 17 نومبر کی شب یا پھر 18 نومبر کی صبح بنگلہ دیش کی ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان کا مرکز خلیج بنگال میں پارادیپ (اڈیشہ) سے 190 کلومیٹر مشرق کی طرف دیگھا (مغربی بنگال) سے جنوب-جنوب مشرق کی طرف سے 200 کلومیٹر اور کھیپوپارا (بنگلہ دیش) سے 220 کلومیٹر جنوب مغرب کی طرف ہے۔ گردابی طوفان شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے اور بنگلہ دیش کے کھیپوپارا کے نزدیک ہی یہ طوفان ساحل سے ٹکرائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ اس گردابی طوفان کا نام ’مدھیلی‘ مالدیپ کے ذریعہ دیا گیا ہے۔ بحر عرب اور خلیج بنگال سے اٹھنے والے طوفانوں سے متاثرہ ملک گردابی طوفانوں کو اپنی طرف سے نام دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی طوفان مدھیلی سے اڈیشہ میں زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملے گا، یہ طوفان اڈیشہ کے ساحل کے اوپر سے گزر جائے گا۔ حالانکہ طوفان کے اثر سے اڈیشہ کے کیندرپاڑا اور جگت سنگھ پور ضلعوں میں جمعہ کو زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ اس تعلق سے اڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر نے سبھی ضلع کلکٹرس کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ گردابی طوان کے سبب بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ، ہاؤڑہ، مشرقی میدنی پور اور کولکاتا میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔