بی جے پی کے رکن اسمبلی ونے بہاری سمیت تین کے خلاف طالبہ کے اغوا کا معاملہ درج

درج ایف آئی آر کے مطابق معاملہ گزشتہ 09 فروری کا ہے، برجیش کمار کی 25 سالہ بیٹی پٹنہ کے کالج آف کامرس میں امتحان دینے کے لئے گئی تھی، لیکن امتحان ختم ہونے کے بعد دوپہر دو بجے تک واپس نہیں لوٹی۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے لوریا سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) رکن اسمبلی ونے بہاری اور ان کی اہلیہ چنچلا بہاری کے ساتھ ہی دیگر کے خلاف پٹنہ کے اگم کنواں تھانے میں کالج طالبہ کے اغوا کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ معاملے میں شکایت کی بنیاد پر رکن اسمبلی، ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق معاملہ گزشتہ 09 فروری کا ہے، جب مذکورہ تھانہ علاقہ کے بھوت ناتھ روڈ واقع پروگریسیو کالونی باشندہ برجیش کمار کی 25 سالہ بیٹی پٹنہ کے کالج آف کامرس میں امتحان دینے کے لئے گئی تھی، لیکن امتحان ختم ہونے کے بعد دوپہر دو بجے تک واپس نہیں لوٹی۔


اس کے علاوہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان کی بیٹی جو امتحان دینے گئی تھی اس کا موبائل بھی بند آ رہا تھا۔ لگ بھگ تین بجے ان کی بیٹی کے نمبر سے ایک مسیج آیا اور فون پر بات کرنے کی بات کہی گئی۔ جس پر کال کرنے سے بات سیدھے لوریا رکن اسمبلی سے ہوئی۔ رکن اسمبلی نے اس وقت ایک گھنٹے کے بعد کال کرنے کے لئے کہا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد کال کرنے پر رکن اسمبلی بہاری نے بتایا کہ ان کی بیٹی محفوظ ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ جس کے پاس جانا ہے جایئے۔ لڑکی میرے سالے راجیو سنگھ کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر میں طالبہ کے ساتھ غلط ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔