7 ’پی ایم متر پارک‘ بنانے کا اعلان، مرکزی حکومت نے 4445 کروڑ روپے کو دی منظوری

کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل نے کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پی ایم مترا وزیر اعظم کے 5 ایف وژن سے متاثر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر ٹوئٹر
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے پانچ سال کی مدت میں 4،445 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ 7 جامع انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اور ملبوسات (پی ایم متر) پارکوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر اور ہندوستان کو دنیا کے کپڑے کے نقشے پر مضبوطی قائم کرنے کے نظریہ کو پورا کرنے کے لئے 22-2021 کے مرکزی بجٹ میں کیے گئے اعلان کے مطابق یہ منظوری دی گئی ہے۔

کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل نے کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پی ایم مترا وزیر اعظم کے 5 ایف وژن سے متاثر ہے۔ '5 ایف' فارمولے میں - فارم ٹو فائبر، فائبر ٹو فیکٹری، فیکٹری ٹو فیشن غیر ملکی فیشن شامل ہیں۔ یہ مربوط نقطہ نظر معیشت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں مزید مدد کرے گا۔ کوئی دوسرا مسابقتی ملک ہمارے جیسا مکمل ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام نہیں رکھتا۔ ہندوستان پانچوں ایف میں مضبوط ہے۔


جامع انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل سیکٹر اور ملبوسات (پی ایم مترا) مختلف دلچسپی رکھنے والی ریاستوں میں واقع گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ سائٹس پر قائم کیے جائیں گے۔ ایک ہزار ایکڑ کے ملحقہ اور رکاوٹ سے پاک زمین بلاکس کی دستیابی کے ساتھ ریاستی حکومتوں کی تجاویز خوش آئند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔