چھتیس گڑھ: پولس اورنکسلیوں کے درمیان جھڑپ، 7 نکسلی ہلاک

بستر رینج کے آئی جی پی ویویکانند سنہا نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ اڑیشہ سرحد سے ملحقہ گاؤں تریا کے جنگل میں نکسل شہید ہفتہ میں بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں بڑی تعداد میں انتہاپسند جمع ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں آج شام پولس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں سات نکسلی انتہاپسند ہلاک ہوگئے ۔ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس ویویکانند سنہا نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ اڑیشہ سرحد سے ملحقہ گاؤں تریا کے جنگل میں نکسل شہید ہفتہ میں بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں بڑی تعداد میں انتہاپسند جمع ہوئے ہیں۔

فورا ہی نگر نار تھانہ سے اسپیشل ٹاسک فورس ،ریزور پولس بل اور ضلع پولس فورس تلاشی کےلیے روانہ کی گئی ،جس نے منصوبہ بندطریقہ سے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔


انھوں نے بتایاکہ پولس کی موجودگی کے بارے میں شبہہ ہونے پر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی ۔جوابی کارروائی میں پولس نے بھی فورا مورچہ سنبھالتے ہوئے فائرنگ کی ۔تقریبا ایک گھنٹہ کی مڈبھیڑ کے بعد بالآخر نکسلی گھنے جنگل اور پہاڑی کی آڑ لیکر بھاگ گئے ۔

انھوں نے بتایاکہ مڈبھیڑ کی جگہ سے ملے شواہد ،خون کے دھبے اور گھسیٹے جانے کے نشان سے یہ ثابت ہوتاہے کہ کم سے کم مزید 5سے 6نکسلی مارے گئے ہیں ۔نکسلی اپنے ساتھیوں کی لاشیں ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے ۔


سنہا نے بتایاکہ موقع سے 7باوردی نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن کی شناخت کی جارہی ہے ۔جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران انساس رائفل ، 303رائفل ،12بور بھرمار بندوق،بینر ،پوسٹر ،دوائیاں ،گولہ بارود ،ڈیٹونیٹر ،بجلی کے تار،بیٹری ،روزمرہ کے استعمال کی اشیا اور نکسلی لٹریچر برآمد کیاگیاہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔