بہار کے گوپال گنج میں بڑا حادثہ، گنڈک ندی میں نہانے کے دوران 4 نوجوان ڈوبے

سجیت کمارنامی شخص ندی میں نہانے گیا جہاں وہ پیر پھسلنے سے ڈوبنے لگا جسے بچانے کے لیے تین اور نوجوان بھی ندی میں کود پڑے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے گہرائی میں سما گئے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈوبنے سے موت / ئی اے ان اس</p></div>

ڈوبنے سے موت / ئی اے ان اس

user

قومی آوازبیورو

بہار کے گوپال گنج ضلع میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں گنڈک ندی میں نہانے کے دوران ڈوب جانے سے ایک ہی کنبہ کے 4 نوجوانوں کی موت ہو جانے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ بیکنٹھ کے مُنجا گاؤں میں پیش آیا۔ نوجوان ایک 'شرادھ کرم' کے لیے گاؤں آئے ہوئے تھے۔ ندی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کے کام میں لگ گئی ہے۔ لاپتہ ہوئے نوجوان میں دو سگے بھائی ہیں۔ یہ لوگ یادوپور کے مٹیاری گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

اس حادثہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ  ٹیچر نولیش کمار سنگھ کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا، ان کے دشگاتر کے موقع پر کنبہ کے سبھی نوجوان منڈن کرانے کے لیے گنڈک ندی کے گھاٹ پر گئے تھے۔ منڈن کے بعد سجیت کمار(18) ندی میں نہانے گئے جہاں اچانک ان کا پیر پھسل گیا اور وہ ڈوبنے لگے۔ سجیت کو بچانے کے لیے سمیت کمار (14) اور نکھل کمار (19) اور سنجیو کمار بھی ندی میں کود پڑے۔ ندی میں تیز بہاؤ ہونے کی وجہ سے نوجوان گہرائی میں پوری طرح سما گئے۔


مقامی لوگوں نے حادثہ کے بعد انہیں تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ بعد میں مقامی انتظامیہ کو جانکاری دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بھیجا۔ ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔ آخری خبر لکھے جانے تک کسی بھی نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔