یوکرین نے روس کو 9/11 جیسا دہلا دیا، 38 منزلہ عمارت پر ڈرون سے خوفناک حملہ

ڈرون سیدھا عمارت میں گھس گیا اور وہاں آگ لگ گئی۔ بلڈنگ کے شیشے ٹوٹنے سے نیچے کھڑی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

یوکرین نے آج ایک بار پھر روس پر بڑا حملہ کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پوتن سمیت پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اس حملے نے 9/11 کی بھی یاد تازہ کر دی ہے۔ دراصل یوکرین نے روس میں ایک 38 منزلہ ہائی رائج بلڈنگ پر ڈرون سے حملہ کیا۔ یوکرینی ڈرون اڑتا ہوا سیدھے بلڈنگ میں جا گھسا۔ یہ واقعہ ساراتوو شہر کی سب سے اونچی عمارت وولگا اسکائی میں پیش آیا۔ اس حملے کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون سیدھا 38 منزلہ عمارت میں گھس گیا اور وہاں آگ لگ گئی۔ بلڈنگ کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے کھڑی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

ماسکو کے جنوب مشرقی علاقے کے گورنر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ روس کے ساراتوو علاقے کے 2 اہم شہروں میں پیر کو یوکرین نے کئی ڈرون حملے کیے تھے۔ اس میں ایک خاتون سمیت 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ایک گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی گورنر رومن بسورگِن نے ٹیلی گرام پر جانکاری دی کہ روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے یوکرینی ڈرون کو مار گرایا، جس کے ملبے سے ساراتوو شہر میں ایک رہائشی احاطہ تباہ ہو گیا ہے۔ سنگین طور پر زخمی عورت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


یوکرین کے اس حملے کے بعد 9/11 کی خوفناک یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہیں جب 11 ستمبر 2001 کو امریکہ کی بڑی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حملے میں 3000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے جسے امریکہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ قرار دیتا ہے جب 11 ستمبر 2001 کو 4 طیاروں کو ہائی جیک کرکے ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پنٹاگن کو اڑا دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔