300 سے 400 پاکستانی دہشت گرد درندازی کی فراق میں: جنرل نرونے

جنرل نرونے نے کہا کہ ہندوستانی فوج سرحدوں پر حالات کو یکطرفہ بدلنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی اور ملک کا تحمل فطری قوت سے پیدا ہوا ہے اور اسے معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔

آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے، تصویر یو این آئی
آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے سنیچر کو پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300-400 دہشت گرد جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کے انتظار میں ہیں۔ جنرل نرونے نے یہاں کریپا پریڈ گراونڈ میں آرمی ڈے کے موقع پر کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300-400 دہشت گرد جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن کنٹرول لائن پر فوجی مہمات اور فوج کے مضبوط ’انسداد دراندازی گرڈ‘ نے کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ذریعہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی سرحد پار سے کوشش کی جا رہی ہے۔

جنرل نرونے نے کہا کہ ہندوستانی فوج سرحدوں پر حالات کو یکطرفہ بدلنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی اور ملک کا تحمل فطری قوت سے پیدا ہوا ہے اور اسے معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال ہمارے لئے بہت چیلنجنگ رہا۔ آپ ہماری شمالی سرحدوں پر چین کے ساتھ ہوئے واقعات سے واقف ہیں۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے حال ہی میں 14ویں سینئر آرمی کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں پر مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے، یہ اپنے آپ میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ موجودہ صورتحال کو باہمی اور مساوی سلامتی کے اصول کی بنیاد پر حل کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔


جنرل نرونے نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں جموں و کشمیر کے اندرونی حصوں میں زمینی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ سرحد پار سے حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ غیرمقامی لوگوں اور غریب مزدوروں کو نشانہ بنانا اس سازش کا حصہ ہے لیکن سلامتی دستوں کی مسلسل کوششوں سے تشدد کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔ آرمی چیف نے آرمی ڈے پریڈ میں بہادری کے انعامات دیئے۔ فیلڈمارشل کے ایم کریپا کو ہندوستانی فوج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر ان چیف کے طور پر رعہدہ سنبھالنے کی یاد میں آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔ ہندوستانی فوج تمام کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں یہ دن منا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔