گڑگاؤں: مندر کے میلے میں نقلی کولڈ ڈرنک پینے سے 28 لوگ اسپتال میں داخل

شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے مندر انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لئے مناسب حفاظتی اقدام نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے مندر کے احاطہ اور آس پاس کے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کئے ہیں۔

آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گڑگاؤں: گڑگاؤں (گروگرام) میں واقع ’بڈھو ماتا مندر‘ کے میلے میں نقلی کولڈ ڈرنک کا استعمال کرنے کے بعد 28 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو بچوں سمیت متعدد لوگوں نے نقلی کولڈ ڈرنک کا استعمال کیا اور اس کے فوری بعد انہیں بے چینی اور الٹی کی شکایت ہونے لگی۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں گڑگاؤں کے سول اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جہاں ان کی حالت خطرے کے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی شکایت دہلی کے رہائشی عقیدت مند سشیل نے کی تھی۔


سشیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منگل کی شب بڈھو ماتا مندر گیا تھا۔ میلے میں 30 سالہ شخص ہمارے پاس آیا اور ایک گلاس میں پرساد کے طور پر مفت کولڈ ڈرنک کی پیش کش کی، جسے میرے بھتیجے ریا اور میرے بھائی کی بیوی مونیکا نے پی لیا اور آدھے گھنٹے کے بعد دنوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے استپال لے جایا گیا۔‘‘

شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے مندر انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لئے مناسب حفاظتی اقدام نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے مندر کے احاطہ اور آس پاس کے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کئے ہیں۔


سول اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ استپال لائے گئے بچوں سمیت کئی مریضوں نے چکر آنے اور الٹی کی شکایت کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا ’’سبھی کی حالت مستحکم ہے۔ شکایت کے بعد فرخ نگر تھانہ میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فرخ نگر پولیس تھانہ کے انچارج (ایس ایچ او) نے آئی اے این ایس کو بتایا ’’ہم واقعہ کے مقصد کو پتہ لگانے کے لئے معاملہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ میلے میں آئے لوگوں کے ساتھ لوٹ پاٹ نہیں کی گئی۔ ہم نے نشیلی کولڈ ڈرنک کا نمونہ لے لیا ہے، جسے جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔