اللہ رحم کر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ ہوئیں 4187 اموات

مہاراشٹر میں اموات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ رہی۔

علامتی فائل تصویر
علامتی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

کورونا کے قہر سے پورا ملک پریشان ہے اور کل ایک دن میں پھر چار لاکھ سے زیادہ نئے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور ورلڈو میٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق کل 4187 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی۔ ریاستی حکومتوں کی تمام تدابیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے اس وبا کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے رات کا کرفیو، ہفتہ میں دو دن کا لاک ڈاؤن، مکمل لاک ڈاؤن وغیرہ نافذ کیے ہوئے ہیں، لیکن نئے معاملے مہاراشٹر کو چھوڑ کر باقی ریاستوں سے زیادہ ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ رہی۔


واضح رہے کرناٹک میں بھی نئے مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ رہی، جبکہ دہلی میں یہ تعداد 19 ہزار سے زیادہ رہی۔ اتر ردیش میں اس وبا کا قہر جاری ہے اور کل وہاں 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتر پردیش سے ملنےوالی خبروں کے مطابق وہاں پر وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، لیکن نہ تو وہاں لوگ جانچ کرا رہے ہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔