پونے: آگ لگنے سے 2 بھائیوں کی جل کر موت

دونوں بھائی گودام میں سو رہے تھے کہ اسی اثناء میں آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی موت زہریلے دھویں اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>پونے میں آگ / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پونے میں آگ / تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پونے: پونے کے پمپری چنچوڑ میں منگل (23 جنوری 24) کو علی الصبح ایک دوسرے کے بغل میں واقع 2 گوداموں میں زبردست آگ لگ گئی جس میں 2 بھائیوں کی جل کر موت ہو گئی اور کئی گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ آگ ٹوئن سٹی کے بھیڑ بھاڑ والے والہیکر واڑی علاقے میں علی الصبح تقریباً 2.30 بجے لگی جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ لوگ خوف کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں سے باہر آ گئے اور فوراً ہی فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد آگ بجھانے والی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور بڑی مشقتوں سے آگ پر قابو پا یا گیا۔


آگ گنیش پیکجنگ لمیٹڈ کے گودام میں پھیل گئی تھی جہاں بڑی مقدار میں لکڑی کا ساز و سامان رکھا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے آگ وہیں لگی تھی۔ آگ کی لپٹیں تیزی سے بغل کے ونائک المونیم پروفائل کمپنی کے گودام تک بھی پھیل گئیں، جہاں دونوں بھائی گہری نیند سو رہے تھے۔ جب تک وہ بیدار ہو کر وہاں سے نکل پاتے، آگ میں پوری طرح گھر چکے تھے۔

ان دونوں گوداموں کے آس پاس کھڑی کچھ گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر پوری  طرح جل کر خاک ہو گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جب گودام کے اندر پہنچا تو اسے دونوں بھائیوں کی جلی ہوئی لاش ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت زہریلے دھویں اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ان کی شناخت کملیش چودھری (23 سال) اور للت چودھری (21) کے طور پر ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس جانچ  جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔