جنوبی کوریا میں کورونا کے 1433 نئے معاملے

گزشتہ ہفتے کورونا کے نئے کیسز کی یومیہ اوسط 1806 تھی۔ کورونا کے نئے کیسز میں حالیہ تیز اضافہ سیول میٹروپولیٹن علاقے میں کلسٹر انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔ نئے کیسز میں سے 554 سیول کے رہنے والے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 1433 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 274415 ہوگئی۔ اس سے ایک دن پہلے کورونا کے 1755 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اس کے مقابلے میں اتوار کی آدھی رات تک سامنے آئے 300 سے زائد کیسز کی کمی دیکھی گئی، لیکن یہ مسلسل 69 دنوں سے 1000 سے اوپر چل رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کورونا کے نئے کیسز کی یومیہ اوسط 1806 تھی۔ کورونا کے نئے کیسز میں حالیہ تیز اضافہ سیول میٹروپولیٹن علاقے میں کلسٹر انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔ نئے کیسز میں سے 554 سیول کے رہنے والے ہیں۔ صوبہ گیؤنگی اور مغربی بندرگاہی شہر انچیون میں نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 395 اور 151 تھی۔ غیر میٹرو پولیٹن علاقے میں بھی یہ وائرس پھیل گیا ہے۔


اس دوران ایک اور شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 ہوگئی۔ مجموعی شرح اموات 0.86 فیصد ہے۔ کورونا انفیکشن کے 1046 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 245505 ہو گئی۔ شفایابی کی مجموعی شرح 89.46 فیصد رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔