دسترخوانِ رمضان: لال شربت کو صحت بخش بنانے کا طریقہ

حکیم عبدالباسط نے بتایا لال شربت کو صحت کے لیے مزید مفید بنانے کا طریقہ، جس پر عمل کر کے گیس اور ہاضمے کی بیماری سے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لال شربت / علامتی تصویر
لال شربت / علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

رواں سال بھی رمضان المبارک موسم گرما میں آیا ہے، اس گرمی میں اپنے آپ (خود) کو تروتازہ رکھنے کے لیے تقریباً ہر دوسرا شخص لال شربت استعمال کرتا ہے۔ ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود مسلمان رمضان کی برکتوں اور رب کی رحمتوں کو سمیٹنے کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ اس سلسلے کو جاری رکھیں۔

سارا دن گرمی سے تھکے ہارے روزے دار جب افطار پر بیٹھتے ہیں تو اُن کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جسم میں سارا دن ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں جس کے لیے دسترخوان پر مختلف مشروبات سجائے جاتے ہیں۔


حکیم عبدالباسط نے بتایا لال شربت کو صحت کے لیے مزید مفید بنانے کا طریقہ، جس پر عمل کر کے گیس اور ہاضمے کی بیماری سے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اجزا

ادرک دو انچ کا ٹکڑا

پودینے کی چالیس پتیاں

سونف ایک چائے کا چمچہ

طریقہ

ایک گلاس پانی میں تمام اجزا کو شامل کر کے اسے اچھی طرح چولہے پر رکھ کر ابال لیں پھر اس میں تمام اشیاء کو شامل کریں اور چھان کر کسی برتن میں علیحدہ کریں۔ اب اس میں حسب ذائقہ لال شربت شامل کریں اور پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ بعد میں اسے نکالیں اور حسب ذائقہ استعمال کریں اس کے علاوہ افطار میں بنائے جانے والے شربت میں اگر اس پانی کو شامل کریں گے تو بھی مشروب صحت کے لیے مفید ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */