راجستھان کو شکست دینے کے باوجود کولکاتا کے کپتان کارتک ناخوش!

میچ کے بعد کارتک نے کہا کہ میں اسے کامل نہیں کہوں گا۔ بہت ساری جگہیں ہیں جہاں ہمیں سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک زبردست میچ تھا۔ بہت سی چیزوں نے مجھے اطمینان بھی بخشا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو راجستھان رائلز کے خلاف فتح کے باوجود کئی شعبوں میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھلے ہی راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری جیت مل گئی ہو لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے۔

میچ کے بعد کارتک نے کہا کہ میں اسے کامل نہیں کہوں گا۔ بہت ساری جگہیں ہیں جہاں ہمیں سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک زبردست میچ تھا۔ بہت سی چیزوں نے مجھے اطمینان بخشا۔ کارتک نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شبمن گل نے جس طرح آغاز کیا وہ مجھے پسند ہے۔ آندرے رسل اور ایون مورگن کے کھیل کے طریقے سے بھی میں خوش ہوں۔ اچھی بات یہ تھی کہ نوجوان کھلاڑی کیچ کے لئے جارہے تھے ، چاہے وہ کتنا ہی اونچا کیوں نہ ہو۔ یہ خاص بات ہے۔ یہاں آکر اپنا کھیل کھیلنا ان کے لئے حیرت انگیز تھا۔


دبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے اس 12 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹیں گنوا کر 174 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رن ہی بنا سکی اور راجستھان میچ 37 رنز سے ہار گئی۔کولکاتا کے بلے باز اور گیندباز دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے شبمن گل نے 34 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ جارحانہ بلے باز آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 24 رن بنائے جبکہ ایون مورگن 23 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

گیندبازی میں کولکاتا کی تکڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے بالر شیوم ماوی، کملیش ناگرکوٹی اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹیں لیں اور راجستھان رائلز کی شکست کو یقینی بنایا۔آل راؤنڈر ٹام کیرن نے راجستھان رائلز کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیرن نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔ کیرن کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ رائلز کے 8 بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی چھو نہیں سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔