آئی پی ایل 2020: یجویندر چہل، ٹی-20 میں 200 وکٹ لینے والے 5 ویں گیندباز

یجویندر چہل نے ساتویں اوور کی آخری گیند پر مینک اگروال کو کلین بولڈ کردیا۔ مینک اگروال نے 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ اس وکٹ کے حاصل کرنے کے ساتھ ہی چہل ٹی-20 کے 200 وکٹ کے کلب میں شامل ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ 2020 کے 31 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بولر یجویندر چہل نے ٹی 20 کرکٹ کا اپنا 200 واں وکٹ حاصل کیا۔ یجویندر یہ کارنامہ انجام دینے والے ہندوستان کے 5 ویں گیند باز ہیں۔ انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مینک اگروال (45) کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ بنایا۔

یجویندر چہل ساتویں اوور میں بولنگ کرنے آئے اور اس اوور کی آخری گیند پر مینک اگروال کو کلین بولڈ کردیا۔ مینک اگروال نے 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ اس وکٹ کے حاصل کرنے کے ساتھ ہی چہل ٹی-20 کے 200 وکٹ کے کلب میں شامل ہو گئے۔ واضح رہے پیوش چاولہ (257) ہندوستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ ان کے بعد امت مشرا (256)، آر کے اشون (242) اور ہربھجن سنگھ (235) کا نمبر آتا ہے۔


میچ کے آخری اوور میں پنجاب کو جیتنے کے لئے صرف 2 رنز درکار تھے لیکن یجویندر چہل نے ابتدائی پانچ گیندوں میں صرف ایک رن دے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ 5 ویں گیند پر گیل رن آؤٹ ہوئے لیکن کریز پر اترے نکولس پورن نے چھکا لگایا اور ٹورنامنٹ میں ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔