ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

اسی مدت میں مزید 63371 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7370478 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی سے ایکٹیو کیسز 7862 سے گھٹ کر 804528 رہ گئے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے متجاوز
ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے متجاوز
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70348 کورونا متاثرین شفایاب ہوئے، جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 6453789 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید 63371 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7370478 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی سے ایکٹیو کیسز 7862 سے گھٹ کر 804528 رہ گئے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7979448 ہے اور اس حساب سے ہندوستان اب صرف 6.08 لاکھ پیچھے ہے۔ وہیں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اور برازیل کے بعد ہندوستان کا تیسرا مقام ہے۔ امریکہ اور برازیل میں بالترتیب 2.17 لاکھ اور 1.52 لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 895 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 112161 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 10.92 شفایابی کی شرح 87.56 جبکہ اموات کی شرح 1.52 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز3825 سے کم ہوکر مجموعی تعداد 192936 رہ گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 337 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 41196 ہو چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 13714 افراد شفایاب جس سے ریاست میں صحتمند ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 1330483 ہوگئی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 449 کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 113557 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 10283 تک جا پہنچی ہے اور اب تک ریاست میں 620008 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 1622 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40047 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6357 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 725099 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 603 مریض کم ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 36295 اور ہلاکتوں کی تعداد 6543 جبکہ 404545 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔