آئی پی ایل 2020: دھونی کے جانبازوں کے سامنے کارتک کے نائٹ رائیڈرز کا چیلنج

کولکاتا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ چنئی کے 5 میچوں میں 2 جیت اور 3 شکستوں کے ساتھ 4 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے، لیکن اس میچ میں فاتح ٹیم کی پوزیشن بہتر ہوجائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوظہبی: فارم میں واپسی کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کو بدھ کے روز میچ میں فارم کی تلاش میں سرگرداں دنیش کارتک کی کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کولکاتا کی ٹیم چار میچوں میں دو جیت اور دو ہار اور چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ چنئی کی ٹیم کے بھی پانچ میچوں میں دو جیت اور تین شکستوں کے ساتھ چار پوائنٹس ہیں لیکن وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر چھٹے نمبر پر ہے، اس میچ میں فاتح ٹیم کی پوزیشن بہتر ہوجائے گی۔

ابوظہبی میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں چنئی نے ممبئی انڈین کو شکست دی تھی۔ لیکن پھر وہ شارجہ میں راجستھان رائلز، دبئی میں دہلی کیپٹلز اور دبئی میں سن رائزرس حیدرآباد سے ہار گئی تھی۔ دبئی میں کنگز الیون پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین مسلسل شکست کے بعد چنئی نے شاندار واپسی کی۔


کولکاتا ابوظہبی میں اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈین سے ہار گیا۔ اس کے بعد کولکاتا نے ابوظہبی میں حیدرآباد اور دبئی میں راجستھان کو شکست دی، لیکن اپنے آخری میچ میں کولکاتا دہلی کے ہاتھوں شارجہ میں ہار گیا۔ کولکاتا کا آئی پی ایل میں پہلی بار چنئی سے مقابلہ ہونے والا ہے اور وکٹ کیپر بلے بازوں کی زیرقیادت دونوں ٹیمیں اپنی پوری طاقت کو فتح کے لئے زور لگائیں گی۔ چنئی نے اپنے گزشتہ میچ میں پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پنجاب نے 178 رنز کا مشکل اسکور بنایا تھا لیکن چنئی نے بغیر کسی وکٹ کے کھوئے 17.4 اوورز میں 181 رنز بناکر آسان فتح حاصل کرلی تھی۔ فارم میں واپسی پر شین واٹسن (ناٹ آؤٹ 83) اور فارم میں فاف ڈو پلیسیس (ناٹ آؤٹ 87) نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ چنئی کو یک طرفہ فتح دلائی۔ واٹسن کی فارم میں واپسی کولکاتا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ واٹسن واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے طور پر میچ جیتے ہیں۔


کولکاتا کے لئے واحد راحت یہ ہے کہ اسے دہلی نے بڑے اسکور کے میچ میں شکست دی۔ کولکاتا نے دہلی کے 228 رنز کے خلاف 210 رنز بنائے تھے۔ نتیش رانا (58) کو چھوڑ کر، کولکاتا کا ٹاپ آرڈر نے میچ میں مایوس کیا لیکن ایون مورگن نے 44 اور راہل ترپاٹھی نے 36 رن بناتے ہوئے میچ کو مکمل کردیا۔ کولکاتا کے ٹاپ آرڈر اور خاص طور پر کپتان کارتک کو فارم میں واپس آنا ہوگا تب ہی وہ چنئی کے خلاف جیت کی توقع کرسکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔