آئی پی ایل 2020: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے لیے محض 36 گھنٹے کا قرنطین

پہلے کھلاڑیوں کو 6 دن تک قرنطین میں رہنا تھا۔ اس دوران سب کو پہلے، تیسرے اور چھٹے دن کورونا ٹیسٹ کرانا تھا۔ ساتویں دن تمام جانچ کے منفی آنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو بایو سیکیور ماحول میں داخلہ ملنا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ لیگ میں حصہ لینے والے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 21 کھلاڑیوں کو صرف 36 گھنٹوں کے لئے قرنطین میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے یہ تمام کھلاڑی جمعرات کی شام دیر سے برطانیہ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ انہیں صرف 36 گھنٹوں کے لئے قرنطین میں رکھا جائے گا۔ ایسی صورتحال میں یہ تمام کھلاڑی پہلے میچ سے ہی دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز بدھ کے روز ختم ہوگئی۔

پہلے ان کھلاڑیوں کو 6 دن تک قرنطین میں رہنا تھا۔ اس دوران سب کو پہلے، تیسرے اور چھٹے دن کورونا ٹیسٹ کرانا تھا۔ ساتویں دن تمام جانچ کے منفی آنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو بایو سیکیور ماحول میں داخلہ ملنا تھا۔ لیکن اب ایک جانچ کی منفی رپورٹ پر یہ تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے بایو سیکیور ببل میں داخل ہوسکیں گے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے تین کھلاڑی ایون مورگن، ٹام بینٹن اور پیٹ کمنس ٹیسٹ کے بعد ابو ظبی جائیں گے۔ کیونکہ کے کے آر اور ممبئی نے اس شہر کو اپنا بیس بنایا ہے۔ باقی 6 ٹیموں کا دبئی بیس ہے۔


اس سے قبل فرنچائزز نے اپیل کی تھی کہ وہ قرنطین میں برطانیہ سے آنے والے کھلاڑیوں کو ریلیف دیں۔ آئی پی ایل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ قرنطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پہلے میچ سے دستیاب ہوں گے۔ کیوں کہ یہ تمام کھلاڑی بائیو سکیور ببل سے یہاں آئے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے قرنطین میں نرمی کے بعد راجستھان رائلز ٹیم کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان سمیت تین بڑے کھلاڑی انگلینڈ آسٹریلیا سے ہیں۔ راجستھان کے کپتان آسٹریلیائی اسٹیو اسمتھ ہیں۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر بھی ٹیم کے ممبر ہیں۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے21 کھلاڑی کھیلیں گے۔ ان میں آسٹریلیا کے مہنگے ترین فاسٹ بالر پیٹ کمنس شامل ہیں جو اس بار 15.5 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔ انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے خریدا ہے۔ ان میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوفرا آرچر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔