آئی پی ایل 2020: ہارڈک پانڈیا اور اور کرس مورس کی سرزنش

جب ہاردک پویلین لوٹ رہے تھے تو مورس نے کچھ تبصرہ کیا اور دونوں نے بحث شروع کردی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے کچھ اشارے بھی کیے۔ میچ ریفری منو نائر نے ان دونوں کے اس فعل کو سنجیدگی سے لیا۔

تصویرآئی پی ایل
تصویرآئی پی ایل
user

یو این آئی

ابوظہبی: ممبئی انڈینز کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور رائل چیلنجرز بنگلور کے آل راؤنڈر کرس مورس کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے جس کے لئے میچ ریفری کے ذریعہ دونوں کھلاڑییوں کی سرزنش کی گئی ہے۔ بدھ کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران آئی پی ایل 13 میں دونوں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے سے تکرار کرتے نظر آئے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین اس وقت تکرار ہوئی جب ممبئی انڈینز ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ کرس مورس ممبئی کی اننگز کے 19 ویں اوور میں بنگلور کی طرف سے بولنگ کر رہے تھے اور ہاردک پانڈیا بطور بلے باز کریز پر موجود تھے اس اوور کی چوتھی بال پر ہاردک نے ایک مضبوط چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر مورس نے محمد سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔


جب ہاردک پویلین لوٹ رہے تھے تو مورس نے کچھ تبصرہ کیا اور دونوں نے بحث شروع کردی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے کچھ اشارے بھی کیے۔ میچ ریفری منو نائر نے ان دونوں کے اس فعل کو سنجیدگی سے لیا اور ان دونوں کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

ہاردک کو دفعہ 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق اور مورس کی دفعہ 2.20 کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ میچ ریفری منو نائر نے دونوں کھلاڑیوں کی سخت سرزنش کے ساتھ آگے بڑھنے کا انتباہ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔