آئی پی ایل 2020: سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف دنیش کارتک کی طرف سے اچھی کپتانی کا مظاہرہ... عرفان

عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر کارتک کی ستائش کی اور لکھا کہ دنیش کارتک کی طرف سے اچھی کپتانی کا مظاہرہ، گیند بازوں کو اچھی طرح سے روٹیٹ کیا، کھیل کے بعد کے حصے کے لئے اضافی اوور محفوظ رکھے۔

دنیش کارتک، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
دنیش کارتک، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

عرفان پٹھان نے اس فیصلہ کو سراہا اور ٹوئٹر پر ستائش کی جہاں انہوں نے لکھا کہ "دنیش کارتک کی طرف سے اچھی کپتانی کا مظاہرہ۔ گیند بازوں کو اچھی طرح سے روٹیٹ کیا، کھیل کے بعد کے حصے کے لئے اضافی اوور محفوظ رکھے۔"

ابو ظہبی: سابق ہندوستانی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈر (کے کے آر) کی سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر جیت کے بعد کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک کی کپتانی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔ دنیش کارتک نے جواب میں سات بالرز کی خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیا۔ دنیش کارتک کے اس اقدام سے فائدہ ہوا، کیونکہ سن رائزرز کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہوگئی، صرف منیش پانڈے نے ہی نصف سنچری بنائی۔


عرفان پٹھان نے اس فیصلہ کو سراہا اور ٹوئٹر پر ستائش کی جہاں انہوں نے لکھا کہ "دنیش کارتک کی طرف سے اچھی کپتانی کا مظاہرہ۔ گیند بازوں کو اچھی طرح سے روٹیٹ کیا، کھیل کے بعد کے حصے کے لئے اضافی اوور محفوظ رکھے۔" عرفان نے مزید کہا کہ صرف سنیل نارائن، پیٹ کمنز اور ورون چکرورتی نے چار اوورز کا اپنا کوٹہ پورا کیا جبکہ شیوم ماوی، کملیش ناگرکوٹی، آندرے رسل اور کلدیپ یادو سب نے ہی صرف دو دو اوورز کیے۔ سن رائزرز کے 142 رنز کے مجموعی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر نے اوپنر شبھمن گل کی شاندار بلے بازی سے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔