امریکہ: سیاہ فام نوجوان احمد آربری قتل معاملہ میں 3 سفید فام ملزمان قصور وار قرار

جیوری نے 10 گھنٹے تک آپس میں صلاح و مشورہ کیا جس کے بعد سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ تینوں ملزمان کو اگلے سال فروری میں مقدمے کی اگلی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے شہر برونسک میں جیوری نے ایک سیاہ فام نوجوان احمد آربری کی ہلاکت کے مقدمے میں تین سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا۔ جیوری نے 10 گھنٹے تک آپس میں صلاح و مشورہ کیا جس کے بعد سفید فام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ تینوں ملزمان کو اگلے سال فروری میں مقدمے کی اگلی سماعت میں سزا سنائی جائے گی۔

فروری 2019 میں سیاہ فام نوجوان کو غیر مسلح حالت میں سڑک پر گولی مار دی گئی تھی، قتل کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد آربری کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس میں قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعی کا مطالبہ کئے جانے کے بعد قصورواروں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔