یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی جی 7 میں شرکت کریں گے: جاپان

جاپانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ زیلنسکی اتوار، 21 مئی کو یوکرین میں تنازعہ کے لیے وقف جی 7 ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے۔

ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہیروشیما: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی جاپان کے ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ زیلنسکی اتوار، 21 مئی کو یوکرین میں تنازعہ کے لیے وقف جی 7 ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، زیلنسکی کی امن اور استحکام کے مسائل کے لیے وقف جی 7 رہنماؤں کے ایک توسیعی میٹنگ میں بطور مہمان افرادی طور پر شرکت کرنے کی امید ہے۔‘‘

وزارت نے کہا کہ زیلینسکی جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔ قبل ازیں جمعہ کو یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے تصدیق کی کہ زیلینسکی ذاتی طور پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دریں اثنا، جاپانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ زیلنسکی اتوار کو ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں ورچوئل طریقے سے یوکرین کے معاملے پر شرکت کریں گے۔


واضح رہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں یوکرین تنازع، اقتصادی سلامتی، سبز سرمایہ کاری اور ہند بحرالکاہل کے علاقے میں ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی 7کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ کا ایک بین الحکومتی سیاسی فورم ہے۔ ہندوستان، آسٹریلیا، برازیل، جنوبی کوریا، ویتنام، انڈونیشیا، کوموروس اور کک جزائر کے رہنماؤں کو جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سمیت سات بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔