کرناٹک: سدارمیا اور شیوکمار آج 8 وزرا کے ساتھ لیں گے حلف، حزب اختلاف کی طاقت کا کیا جائے گا مظاہرہ

کرناٹک میں سدارامیا آج وزیر اعلیٰ اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ارکان اسمبلی کو بھی کابینہ وزیر کا حلف دلایا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: کرناٹک میں سدارامیا آج وزیر اعلیٰ اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ارکان اسمبلی کو بھی کابینہ وزیر کا حلف دلایا جائے گا۔ معلومات کے مطابق ڈاکٹر جی پرمیشورا، کے جے جارج، کے ایچ منیاپا، ستیش جارکی ہولی، ضمیر احمد، دیش پانڈے کی جگہ رام لنگا ریڈی، ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کھڑگے اور ایم بی پاٹل کے نام شامل ہیں۔

2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کرناٹک میں جیت نے کانگریس میں نئی ​​توانائی بھر دی ہے۔ ایسے میں پارٹی سدارامیا کی حلف برداری کو بھی شاندار بنا کر اپوزیشن اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس نے ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے ہیں۔


کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کئی وزرائے اعلیٰ اور لیڈروں کو حلف برداری تقریب کے لیے مدعو کیا ہے۔ کھڑگے نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور ایس پی چیف اکھلیش یادو بھی مدو کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو بھی حلف برداری تقریب میں شامل رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */