یوکرین نے کیا 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں ملنے کا دعویٰ

آندری نبیتوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج کے انخلا والے علاقوں سے ہر روز ملبے کے نیچے اور اجتماعی قبروں میں مزید لاشیں مل رہی ہیں۔

یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین پولیس کو روسی فوج کے کیف علاقہ سے انخلا کے بعد 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ کیف ریجن کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ امریکی میڈیا کےمطابق سربراہ ریجنل پولیس نے گزشتہ روز بریفنگ کے دوران کہا کہ کیف ریجن سے ملنے والی لاشوں کو فارنسک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آندری نبیتوف کے مطابق کیف ریجن کے شیوچینکو گاؤں میں ملنے والی کچھ لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیو چینکو گاؤں سے ملنے والی لاشیں عام شہریوں کی ہیں، ان کے جسموں پر تشدد اور گولیوں کے نشانات ہیں۔ آندری نبیتوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج کے انخلا والے علاقوں سے ہر روز ملبے کے نیچے اور اجتماعی قبروں میں مزید لاشیں مل رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔