پاکستان: سابق وزیراعظم پرویز اشرف قومی اسمبلی کے اسپیکر بلامقابلہ منتخب، ڈپٹی اسپیکر سوری مستعفی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپنے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف ہفتہ کو بلامقابلہ قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

ملک کے 19ویں وزیراعظم رہے مسٹر پرویز اشرف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق نے حلف دلایا۔ مقامی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے بتایاکہ اسپیکر کا عہدہ اس وقت کے اسپیکر اسد قیصر کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 9 اپریل کو ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔


قومی اسمبلی نے مسٹر اشرف کی تقریر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی غیر جانبداری اور تقدس کو بحال کرنا ضروری ہے۔"

پاکستان کی قومی اسمبلی (این اے) کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپنے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


مقامی نیوز چینل اے آر وائی نے اپنی رپورٹ میں این اے سیکرٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو ہونی تھی اور ایوان زیریں کے نئے اسپیکر کا انتخاب اور حلف برداری تقریب بھی منعقد ہونی تھی۔

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو مسٹر سوری کی این اے کی کارروائی 22 اپریل تک ملتوی کرنے کی درخواست کو سننے سے انکار کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔