فلپائن میں ’رائے‘ نامی طوفان سے اب تک 208 افراد ہلاک، 52 سے زیادہ افراد لاپتہ

دی منیلا بلیٹن نے پیر کو بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں اموات کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔ 239 افراد زخمی ہیں، جبکہ کم از کم 52 افراد لاپتہ ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

منیلا: فلپائن میں آئے تباہ کن ’رائے‘ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 208 ہو گئی ہے اور 52 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ پیر کو دی ہے۔ دی منیلا بلیٹن نے اتوار کے روز فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے ترجمان کرنل روڈرِک آگسٹس البا کے حوالے سے بتایا کہ وسطی وِسایَس کے علاقے میں سب سے زیادہ 129 اموات ہوئیں، اس کے بعد مغربی وسایس میں 22 اموات ہوئیں پیں۔

اخبار کے مطابق سمندری طوفان سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے کاراگا میں 10، شمالی منڈاناؤ میں سات اور زامبوانگا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ دی منیلا بلیٹن نے پیر کو بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں اموات کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔ 239 افراد زخمی ہیں، جبکہ کم از کم 52 افراد لاپتہ ہیں۔ 180800 سے زائد افراد اب بھی مختلف علاقوں میں مقیم ہیں اور بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔


نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق 16 دسمبر کو فلپائن میں سمندری طوفان رائے کے ٹکرانے کے بعد 332000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ این ڈی آر آر ایم سی نے 31 اموات کی اطلاع دی ہے، لیکن ان میں سے صرف چار طوفان سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے اموات کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔