کیا یہ اومیکرون کا اثر ہے، سنسیکس میں زبردست گراوٹ، نفٹی دو فیصدی نیچے

ہندوستانی بازار میں آج تیز گراوٹ کے ساتھ شروعات ہوئی اور سنسیکس میں ایک ہزار پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار ہو رہا ہے جبکہ نفٹی بھی کافی نیچے شروع ہوا۔

سنسیکس، تصویر آئی اے این ایس
سنسیکس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا اس سے ملنے والے اشاروں نے خوف پیدا کر دیا ہے ۔ کمزور عالمی اشاروں کے چلتے آج ہندوستانی بازار یعنی اسٹاک ایکسچینج کی بڑی گراوٹ کے ساتھ شروعات ہوئی اور سنسیکس میں 650 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار شروع ہوا، جبکہ نفٹی 16,824کے لیول پر کھلا ہے۔

واضح رہے اومیکرون کے بڑھتے اثر نے بازار کو خوفزدہ کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے امریکی اور ایشیائی بازار نیچے گر رہے ہیں۔ اومیکرون کے معاملات برطانیہ میں بہت زیادہ ہیں، جبکہ دیگر یوروپی ممالک میں بھی اس کی تعداد تشویشناک ہے۔


شروعاتی منٹوں میں ہی بازار میں 850 پوائنٹس سے زیادہ کی گرواٹ دیکھی گئی۔ سنسیکس 861.63 پوائنٹس یعنی 1.51فیصدی کی کمزوری کے ساتھ 56,150.1 1ہزار پر آ چکا تھا اور نفٹی 270 پوائنٹس یعنی 1.59 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 16,715.20 پر کاروبار کر رہا ہے۔

شروعاتی آدھے گھنٹے میں بازار کو دیکھیں تو سنسیکس ایک ہزار پوانٹس ٹوٹ کر کاروبار کر رہا ہے۔ سنسیکس میں 1076.46 پوانٹس یعنی 1.89 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 55,935.28 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ آ چکی ہے۔


جو شیئر سب سے زیادہ نیچے آئے ہیں وہ ٹاٹا اسٹیلس، بجاج فائننس اور ایس بی آئی کے ہیں جو کہ تین اور ساڑھے تین فیصد نیچے گر کر کاروبار کر رہے ہیں۔ بازار میں بکوالی حاوی ہے اور جے ایس ڈبلو اسٹیل، بی پی سی ایل کے شئیر تین فیصد نیچے پھسل گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔