اومیکرون سے حالات بگڑ سکتے ہیں، برطانیہ جیسےحالات نہ ہو، ایمس ڈائریکٹر

ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پوری تیاری رکھنی چاہئے اور امید بھی رکھنی چاہئے کہ ہندوستان میں برطانیہ جیسے حالات نہ ہوں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

برطانیہ میں اومیکرون کے معاملوں میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کے اس نئے وینرینٹ نے خوف پیدا کیا ہوا ہے ۔ ہندوستان کے طبی ماہرین کو بھی بہت زیادہ تشویش ہے۔ ان کو یہ خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ اگر ہندوستان میں برطانیہ جیسےحالات پیدا ہو گئے تو پھر صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔

اس دوران ایمس کے ڈائٖریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے نئے ویرینٹ کے تعلق سے سب کو ہوشیار کیا ہے ۔ انہوں نے نئے ویرینٹ کے تعلق سے کہا ہے کہ ہندوستان کو پوری تیاری رکھنی چاہئے اور امید بھی رکھنی چاہئے کہ ہندوستان میں برطانیہ جیسے حالات نہ ہوں۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب برطانیہ میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اچھال دیکھنے میں آ یا ہے۔


واضح رہے برطانیہ میں حالات بہت خراب ہیں اور اعداد و شمار کے مطابق وہاں ہر رو ز دس ہزار اومیکرون کے نئے معاملہ سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو اس تعلق سے پوری تیاری رکھنی چاہئے اور امید رکھنی چاہئے کہ برطانیہ کی طرح حالات بد سے بدتر نہیں ہونے چاہئے۔

واضح رہے ہندوستان میں اومیکرون سے ابھی تک 151 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور کورونا کے نئے ویرینٹ کے سب سے زیادہ معاملے ایک مرتبہ پھر مہاراشٹر سے آئے ہیں ۔ ہندوستان کی 12 ریاستوں سے اومیکرون کے معاملہ سامنے چکے ہیں جس میں مہاراشٹر سے 54،دہلی سے 22، راجستھان سے 17کرانٹک سے 14، تیلنگانا سے 20، گجرات سے 9، کیرالہ سے 11، آندھرا پردیش سے 1، چندی گڑھ سے 1، تمل ناڈو سے 1، مغربی بنگال سے 1 معاملے سامنے آئے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */