تلنگانہ کے جوان نے یوروپ کی اونچی ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایلبروس سر کیا

یوروپ کی اونچی ترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایلبروس کو سر کرنے والے اکھل نے پہلے ہی افریقہ کے ماونٹ کِلمنجارو پہاڑی کے ساتھ ساتھ نیپال کے پنجاچِلی پہاڑی کو سرکیا ہے۔

ماؤنٹ ایلبروس، تصویر آئی اے این یس
ماؤنٹ ایلبروس، تصویر آئی اے این یس
user

یو این آئی

حیدر آباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دیگر پانچ ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر یوروپ کی اونچی ترین پہاڑی چوٹی ماونٹ ایلبروس کو سر کیا۔ ماونٹ ایلبروس، جنوبی روس کے کاوکاسس پہاڑیوں کے مغربی حصہ پر واقع ہے۔ اکھل نامی اس نوجوان نے 9 اگست کو اس پہاڑی پر چڑھائی شروع کی تھی اور 15 اگست کو اس نے پہاڑی کے اونچے مقام کو شدید ترین سردی، منجمد کرنے والے درجہ حرارت اور برفباری کے باوجود سر کیا۔

اکھل نے اپنے اس کارنامہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس پہاڑی کا درجہ حرارت منفی 25 تا 30 ڈگری ہے، اس لیے سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنا آسان نہیں تھا۔‘‘ اکھل نے پہلے ہی افریقہ کے ماونٹ کِلمنجارو پہاڑی کے ساتھ ساتھ نیپال کے پنجاچِلی پہاڑی کو سر کیا ہے۔ اکھل، حیدرآباد کے اڈونچر ماہر کی نگرانی میں گیا تھا۔ ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے اس کی مالی مدد کی تھی جنہوں نے اس کارنامہ پر مسرت کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */