دس بچوں کو جنم دینے کا فراڈ! افریقی خاتون گرفتار

اسپتال ’اسٹیو بیکو ایکیڈیمک ہاسپیٹل‘ کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 يونيو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی، مگر اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون37 سالہ ’گوزئیم سیتھول‘ اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

مقامی ذرائع بتایا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی۔ اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایا گیا تھا۔


دوسری طرف جنوبی افریقہ کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے خاتون کے یہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے یہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

اسپتال ’اسٹیو بیکو ایکیڈیمک ہاسپیٹل‘ کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 يونيو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔