کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک، 58419 نئے معاملے

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29881965 ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29881965 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کرمجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.44 فیصد، شفایابی کی شرح 96.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2143 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 135708 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 10373 مریضوں کی شفایا بی کے بعد جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5710356 ہوگئی ہے، جبکہ 682 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 117356 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 817 سے گھٹ اب یہ تعداد 107300 رہ گئی ہے اور 13145 مریضوں کی شفایابی سے مہلک ترین وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ریاست میں اب 2678499 ہوگئی ہے، جبکہ 115 مزید مریض موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد اب 11948 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔