روس کے یوکرین پر حملے جاری، پل اور ائیرپورٹ تباہ، مزید ہلاکتیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی علاقے ارپن میں روسی افواج کی شیلنگ میں 3 شہری ہلاک ہو گئے اور ایک پل بھی تباہ ہوا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو، کیف: یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنی ہیف اور ماریو پول پر روس کے حملے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کے صدارتی ترجمان کے مطابق روس کے حملوں میں وینیسا ائیرپورٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی علاقے ارپن میں روسی افواج کی شیلنگ میں 3 شہری ہلاک ہو گئے اور ایک پل بھی تباہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے یوکرین آرمی نے ارپن اور بوجا دریاؤں کے پل تباہ کر دیئے جس کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کا ارپن کے علاقے سے انخلا جاری ہے۔ روسی صدر سے ترک اور فرانسیسی صدور نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں یوکرین میں جنگ بندی پر زور دیا گیا۔


روسی صدر نے جواب دیا کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رُکے گا، کسی بھی طرح روس اپنے مقاصد حاصل کر کے رہے گا۔ جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے اور یوکرین پر 24 فروی کے روسی حملے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد پناہ گزین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔ روسی فوج کے حملے کی صورت میں مزاحمت کے لیے یوکرین کی راجدھانی کیف کی اہم شاہراؤں پر چیک پوسٹ بنا دیئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔