روس یوکرین بحران: ’جنگ نے یوکرین کے 25 لاکھ افراد کو پناہ گزین بنا دیا!‘

پولینڈ میں اپنے ایک والنٹیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہاجرین کو راحت اور خدمات مہیا کروانے کے لیے انہوں نے پولینڈ میں میڈیکا سرحد پر ایک کیمپ لگایا ہے۔

یوکرینی پناہ گزین / Getty Images
یوکرینی پناہ گزین / Getty Images
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: یوکرین-روس جنگ نے 25 لاکھ افراد کو پناہ گزیں اور یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں ہجرت کر رہے ہیں۔ عالمی غیر سیاسی تنظیم یونائٹیڈ سکھ کے بین الاقوامی انسانی امداد کے ڈائریکٹر گُروندر سنگھ نے آج یہاں جاری بیان میں پولینڈ میں اپنے ایک والنٹیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہاجرین کو راحت اور خدمات مہیا کروانے کے لیے انہوں نے پولینڈ میں میڈیکا سرحد پر ایک کیمپ لگایا ہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ میں 17 سے 18 گھنٹے تک انتظار کے سبب گزشتہ کچھ دنوں میں کچھ بزرگ خواتین اور بچوں کی موت ہوئی ہے اور کئی بچے بیمار ہوئے ہیں۔

تنظیم نے یوکرین کی سرحد پر پولینڈ کی جانب سے کیمپ لگایا ہے اور وار زون سے بچ کر آئے مہاجرین کو راحت اور خدمات مہیا کروا رہی ہے۔ تنظیم کے امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سے آنے والے والنٹیئر پکا ہوا کھانہ، پانی اور صفائی کِٹ مہیا کروا رہے ہیں۔


تنظیم کے بیان کے مطابق ان فوڈ ٹرک 2000 مہاجرین کو یومیہ کھانہ مہیا کروا رہا ہے۔ برطانیہ کے والنٹیئر کی ایک ٹیم پاور جنریٹر، جل پمپ، کمبل، سلیپنگ بیگ، سینیٹری پیڈ، ٹینٹ، اسٹوو، برتن، ریڈیو کمیونیکیشنس، گرم کپڑے، جرابیں اور گلَو وغیرہ لے آئے۔ اس کے لیے انہوں نے گرودوارہ، نیشنل سکھ، میوزیم اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کو تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ ادارے نے عوام سے راحت کام میں مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔