فرانس میں 70 ہزار سے زائد کسانوں کا احتجاج و مظاہرہ

فرانس میں 70,000 سے زیادہ کسانوں نے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز ملک بھر میں 41,000 سے زیادہ ٹریکٹر کے ساتھ زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا

<div class="paragraphs"><p>فرانس میں کسانوں کا مظاہرہ</p></div>

فرانس میں کسانوں کا مظاہرہ

user

یو این آئی

پیرس: فرانس میں 70,000 سے زیادہ کسانوں نے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز ملک بھر میں 41,000 سے زیادہ ٹریکٹر کے ساتھ زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا۔

فرانسیسی نیشنل فیڈریشن آف ایگریکلچرل ہولڈرز یونینز (ایف این ایس ای اے) نے ایکس پر ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ قبل ازیں، ایف این ایس ای اے کے صدر ارناؤڈ روسو نے کل کہا کہ ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج ملک کے 96 میٹروپولیٹن شہروں میں سے 85 تک پھیل چکا ہے۔


بی ایف ایم ٹی وی نے کل رپورٹ کیا کہ ٹریکٹروں پر سوار کسانوں نے پیرس جانے والی کئی بڑی شاہراہوں پر آمدورفت میں رخنہ ڈالا اور اسے بلاک کر دیا۔ اس سے قبل جمعرات کو فرانس میں کسانوں نے شاہراہوں کو بند کر دیا تھا اور ملک بھر میں سرکاری عمارتوں کے سامنے کھاد اور کچرا پھینک رہے تھے۔ کسان اپنے پیشے کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت کی زرعی پالیسیوں کی بڑے پیمانے پر مذمت کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔