اروند کیجریوال کا بی جے پی پر الزام، عآپ کے 7 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش، 25 کروڑ کی پیشکش!

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عآپ کے ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کے لیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے بھی کہا کہ ان کے ایم ایل اے کو بتایا جا رہا ہے کہ کیجریوال کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ساتھ ہی دہلی حکومت میں وزیر خزانہ آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر کئی الزامات لگائے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی کے مطابق، ’’پچھلے کچھ دنوں کے دوران، بی جے پی نے دہلی کے عام آدمی پارٹی کے 7 ایم ایل ایز سے رابطہ کیا کہ وہ کچھ دنوں کے بعد کیجریوال کو گرفتار کر لیں گے۔ اس کے بعد ہم آپ کے ایم ایل اے کو توڑیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے 21 ایم ایل ایز سے بات چیت ہوئی ہے۔ دوسروں سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ہم دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت گرائیں گے۔ آپ بھی آ سکتے ہیں۔ 25 کروڑ روپے دیں گے اور بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑائیں گے۔‘‘ اروند کیجریوال نے کہا، ’’ان کا دعویٰ ہے کہ اس نے 21 ایم ایل اے سے رابطہ کیا ہے لیکن ہماری معلومات کے مطابق انہوں نے اب تک صرف 7 ایم ایل اے سے رابطہ کیا ہے اور ان سب نے انکار کر دیا ہے۔‘‘


سی ایم اروند کیجریوال نے کہا، ’’اس کا مطلب ہے کہ مجھے کسی شراب گھوٹالہ کی تحقیقات کے لیے گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ پچھلے نو سالوں میں انہوں نے ہماری حکومت کو گرانے کی بہت سی سازشیں کیں لیکن اب تک کامیابی نہیں ملی۔ خدا اور عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ ہمارے تمام ایم ایل اے مضبوطی سے ساتھ ہیں۔ اس بار بھی یہ لوگ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’بی جے پی والے جانتے ہیں کہ ہماری حکومت نے دہلی کے لوگوں کے لیے کتنا کام کیا ہے۔ ان کی طرف سے پیدا کردہ تمام رکاوٹوں کے باوجود، ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ دہلی کے لوگ عآپ سے بہت پیار کرتے ہیں، اس لیے عآپ کو انتخابات میں ہرانا ان کے بس میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جعلی شراب گھوٹالہ کے بہانے مجھے گرفتار کر کے حکومت گرانا چاہتے ہیں۔’’

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔