شمالی کوریا کا میزئل تجربہ: بلنکن کی جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے بات چیت

نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ کے ساتھ بات چیت کی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس، تصویر آئی اے این ایس
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’’سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ کے ساتھ بات چیت کی۔ سکریٹری آف اسٹیٹ بلنکن نے اس بات کی توثیق کی کہ یو ایس- آر او کے اتحاد ہند-بحرالکاہل کے علاقے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور خوشحالی کا محور ہے۔


محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے ڈی پی آر کے کے حالیہ بیلسٹک میزائل لانچ کی مذمت کی، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی صریح خلاف ورزی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔