افغانستان میں ہندوستانی طیارہ گرنے کی خبر، ہندوستان کی تردید

افغان میڈیا نے اتوار کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں ایک ہندوستانی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس پر ہندوستان نے تردید کی ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

کابل/نئی دہلی: افغان میڈیا نے اتوار کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں ایک ہندوستانی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس پر ہندوستان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کا طیارہ نہیں بلکہ مراکش کا ایک چھوٹا مسافر طیارہ تھا۔

افغان نیوز چینل 'امو ٹی وی' نے طالبان پولیس کمانڈ کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک ہندوستانی مسافر طیارہ ماسکو جاتے ہوئے صوبہ کے توپخانہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

قبل ازیں طلوع نیوز نے صوبہ کے انفارمیشن ایڈوائزر ذبیح امیری کے حوالے سے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گرنے والا طیارہ ہندوستانی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں لیکن علاقہ بہت دور افتادہ ہے۔

دریں اثناء، ہندوستانی شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ افغانستان میں افسوسناک طیارہ حادثہ پیش آیا اس میں ہندوستانی طیارہ شامل نہيں تھا۔ یہ مراکش کا رجسٹرڈ چھوٹا طیارہ تھا، جو حادثے کا شکار ہوا ہے۔


دریں اثنا، روسی حکومت نے کہا کہ روس کا رجسٹرڈ طیارہ گزشتہ رات افغانستان کی ریڈار اسکرینوں سے غائب ہو گیا۔ اس طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، روسی ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس تھا جو 1978 میں فرانسیسی ساختہ دساں فالکن 10 جیٹ پر ازبکستان کے راستے ماسکو کے لیے پرواز کر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔