شمالی ہندوستان میں سرد لہر اور شدید دھند کا ستم جاری، ریل اور ہوائی ٹریفک میں خلل

سردی کی لہر اور شدید دھند نے شمالی ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے ریل اور ہوائی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ دہلی کے ہوائی اڈے پر لوگوں کو کئی گھنٹوں تک اپنی پروازوں کا انتظار کرتے دیکھا گیا

<div class="paragraphs"><p>سردی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سردی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی سمیت پورا شمالی ہندوستان سردی کی زد میں ہے جس میں گھنی دھند، کم دکھنے کی وجہ سے ریل اور ہوائی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔

ہندوستانی ریلوے کے مطابق اتوار کو ملک کے مختلف حصوں سے قومی دارالحکومت آنے والی تقریباً بارہ مسافر ٹرینیں مقررہ وقت سے پیچھے چل رہی تھیں۔ امرتسر-ناندیڑ ایکسپریس، پوری-نئی دہلی پورشوتم ایکسپریس، امبیڈکر نگر-کٹرا اور مانک پور-نظام الدین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں گھنی دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دہلی کے ہوائی اڈے پر گھنی دھند کی وجہ سے لوگوں کو کئی گھنٹوں تک اپنی پروازوں کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ کچھ پروازوں کی منسوخی کا بھی اعلان کیا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے کے حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی پروازوں کی حالت کے بارے میں متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتوار کی صبح 3:00 بجے سے دہلی-پالم پر حد نگاہ صفر میٹر پر رہی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور بہار کے مختلف علاقوں میں بہت گھنی دھند دیکھی گئی۔


آئی ایم ڈی نے 21-22 جنوری کے دوران بہار اور شمالی مدھیہ پردیش میں سردی کی لہر کے حالات اور شمالی ہندوستان کے مزید حصوں میں سردی کی لہر میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ قومی راجدھانی میں آج صبح دھند چھائی ہوئی تھی اور کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔