برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ

صدر جیر بولسنارو کی جانب سے سوشل ڈسٹنسنگ اور عوام میں ماسک پہننے جیسے اقدامات واپس لینے سے انکار کے باوجود کورونا وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے۔

تصوئر یو این آئی
تصوئر یو این آئی
user

یو این آئی

برازیلیا: برازیل میں ہفتے کے روز جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی، کورونا سے اموات کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے دریں اثنا ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ سست ویکسینیشن اور موسم سرما کے آغاز سے ملک میں کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

صدر جیر بولسنارو کی جانب سے سوشل ڈسٹنسنگ اور عوام میں ماسک پہننے جیسے اقدامات واپس لینے سے انکار کے باوجود کورونا وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کانگریس اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ فیوکروز نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال ’سنگین‘ ہے کیونکہ اب تک صرف 15 فیصد بالغوں کو ہی ویکسین لگائی گئی ہے۔


حزب اختلاف نے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بناء پر ویکسین کی خریداری میں تاخیر سے کام لے رہے ہیں اور صحت کے مسئلے کے بجائے اس صورتحال کو ایک سیاسی مسئلہ کے طور پر نمٹا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے (جیر بولسنارو) اس وبائی بیماری کی شدت کو مسترد کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔