’کورونا ویکسین لگوائیے، 14 لاکھ ڈالر کا اپارٹمنٹ پائیے‘، ہانگ کانگ میں دلچسپ آفر!

یہ سچ ہے کہ ہانگ کانگ کا ڈیولپر کووڈ-19 ویکسین لگوانے والے لوگوں کو بطور انعام 14 لاکھ ڈالر کا اپارٹمنٹ دے رہا ہے، اور ایسا اس لیے کیونکہ یہاں کئی لوگ ایسے ہیں جو ویکسین لگانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

تنویر

کورونا وائرس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی ممالک میں ٹیکہ کاری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، لیکن کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں یہ رفتار بہت دھیمی ہے۔ ہانگ کانگ کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے اور یہاں لوگوں کو ٹیکہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے لاٹری سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والے شخص کے لیے لاٹری میں اپارٹمنٹ دینے کا آفر پیش کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں، یہ سچ ہے کہ ہانگ کانگ کا ڈیولپر کووڈ-19 ویکسین لگوانے والے لوگوں کو بطور انعام 14 لاکھ ڈالر کا اپارٹمنٹ دے رہا ہے، اور ایسا اس لیے کیونکہ یہاں کئی لوگ ایسے ہیں جو ویکسین لگوانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سینو گروپ کے این جی ٹینگ فونگ چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور چینی اسٹیٹ ہولڈنگس لمیٹڈ کوان ٹونگ علاقے میں اپنے گرانڈ سنٹرل پروجیکٹ میں نئے اپارٹمنٹ کا آفر دے رہے ہیں۔ ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے ہانگ کانگ کے شہری 449 اسکوائر فٹ (42 اسکوائر میٹر) کے اپارٹمنٹ کے لیے ڈرا کے اہل ہیں۔ سینو گروپ ہانگ کانگ میں لسٹیڈ ڈیولپر سینو لینڈ کارپوریشن کی پیرنٹ کمپنی ہے۔


واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی 75 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک صرف 12.6 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراک دی گئی ہے، جب کہ اس کے پڑوسی سنگاپور میں 28.3 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ بہر حال، ہانگ کانگ میں مفت اپارٹمنٹ کا آفر پرکشش ہونا طے ہے، کیونکہ یہاں پراپرٹی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ امریکہ کے نیویارک، اوہیو، میری لینڈ، کینٹکی اور اوریگن میں بھی ویکسین لینے والے ریزیڈنٹس کے لیے لکی ڈرا کا آفر دیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔