سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان آکسیجن سپورٹ پر، حالت نازک

لکھنؤ کے میدانتا اسپتال کے مطابق سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی حالت اس وقت نازک ہے۔ اعظم خان 9 مئی کو کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور اس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان تیزی سے ٹھیک ہو رہے تھے، لیکن گزشتہ دنوں ان کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی اور انھیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا۔ ان کی حالت اس وقت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کا لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

خبروں کے مطابق سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان آئی سی یو میں تین سے پانچ لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھے گئے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیویٹی ملی تھی۔ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی مرض کی شکایت گزشتہ دنوں ملی تھی۔

ساتھ ہی پھیپھڑے میں کیویٹی بھی پائی گئی تھی، جس کے سبب اعظم خان کے جسم میں آکسیجن سپورٹ کو 2 لیٹر سے بڑھا کر 5 لیٹر کیا گیا تھا۔ لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انھیں ایک بار پھر آئی سی یو پی میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ مزید بہتر طریقے سے علاج کیا جا سکے۔


غور طلب ہے کہ کورونا متاثرہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ سیتاپور جیل می بند تھے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد جیل انتظامیہ نے 9 مئی کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا۔ اعظم خان کے ساتھ جیل میں 13 بندی بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔