مصری وفد کی محمود عباس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی اور تعمیر نو پر بات چیت

صدر عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں، تعمیر نو میں مدد دینے اور سیاسی ٹریک پر واپسی کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس /  Getty Images
فلسطینی صدر محمود عباس / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

مصر: گزشتہ روز مصر کے ایک سیکورٹی وفد نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ پٹی میں کشیدگی میں کمی اور جنگ سے متاثرہ مقامات کی تعمیر نو کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر فلسطینی صدرنے مصری وفد کو فلسطینی اراضی کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مصری وفد اور صدر عباس کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ پٹٰی میں مصر کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کو برقرار کھنے، مقبوضہ یروشلم اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ پٹی کی تعمیر نو کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور مصالحت کا عمل دوبارہ شروع کرنے پربھی غور کیا گیا۔


صدر عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں، تعمیر نو میں مدد دینے اور سیاسی ٹریک پر واپسی کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان گزشتہ جمعہ کے روز 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔