برطانیہ میں کورونا سے 563 مریضوں کی موت، مزید 54940 نئے کیسز

برطانیہ میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایمبولینس سروس پر شدید دباؤ ہے اور کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سامنے آنے کے بعد ایمبولینس کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لندن : گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس کے 54940 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3072349 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 563 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 81431 ہوگئی ہے۔ نئے متاثرہ کیسز کے ساتھ ہی برطانیہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ایمبولینس سروس پر شدید دباؤ ہے اور کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سامنے آنے کے بعد ایمبولینس کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں تیسری بار کورونا کے اثر کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔