دنیا میں کورونا سے 1152990 لوگوں کی موت، متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 42926013 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 11.53 لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس
دنیا میں کورونا وائرس
user

یو این آئی

واشنگٹن/ریو ڈی جینیریو/نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا خطرہ مسلسل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور دنیا کے 189 ملکوں میں متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے متاثرین سے 1152990 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 42926013 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 11.53 لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 8635752 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس انفیکشن سے اب تک 257227 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹے میں متاثرین کے 50 ہزار سے کم 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی کل تعداد 79 لاکھ کے پار 7909960 ہوگئی۔ اس مدت میں 59165 لوگوں نے کورونا کو مات دی ہے اور اسے ملاکر ملک میں اب تک 7137228 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14437 گھٹ کر 653717 ہوگئی ہے۔ اس دوران 480 کورونا متاثرین کی موت ہوئی اور اس تعداد کو ملا کر اب تک 119014 لوگوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ کورونا متاثرین کے معاملے میں دنیا میں ہندوستان تیسرے مقام اور ہلاک شدگان کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔


کورونا انفیکشن کے معاملے میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 53.80 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ قریب 156903 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.03 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 25875 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فرانس میں 11.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کووڈ۔19 سے اب تک 10.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28896 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 1046132 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34752 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا میں اب تک 1015885 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 30000 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثرہ معاملوں میں میکسیکو پیرو سے آگے نکل گیا ہے اور اب تک اس ملک میں 8.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 88924 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرو میں ابھی تک 886214 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 34095 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


ابھی تک برطانیہ میں 876840 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44986 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 715868 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں تقریباً 5.69 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32616 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یورپی ملک اٹلی نے بھی کورونا وائرس کے معاملے میں چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے تقریباً 525782 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37338 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر کے 502063 ہوچکی ہے اور 13944 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 4.5 4.51 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 10623 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک تقریباً 4. 4.38 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 10044 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 398815 ہوگئی ہے اور 5803 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 3 382712 تک پہنچ چکی ہے اور 13299 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن سے کورونا میں اب تک 370028 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6977 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک ترکی میں 361801 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9799 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


سعودی عرب میں بھی کورونا کے 344875 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 5296 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک یوکرین میں کورونا انفیکشن کے 353723 معاملے ہوئے ہیں اور 6566 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 328602 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6739 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 3.09 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2397 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12553، بیلجیئم میں 10737، کینیڈا میں 9995، بولیویا میں 8645، نیدرلینڈ میں 7108، مصر میں 6199، سویڈن میں 5933، رومانیہ میں 6391، چین میں 4739، گواٹے مالا میں 3644، پولینڈ میں 4438، ہونڈوراس میں 2617 اور پناما میں 2633 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔